ایران پر امریکی حملوں کا سلسلہ مسلسل ساتویں شب بھی جاری
امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی افواج نے ایران پر حملوں کا ایک نیا دور شروع کیا ہے۔
سینٹ کام نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ یہ امریکی حملوں کی یہ مسلسل ساتویں رات ہے۔
امریکی فوجی حکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران کی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کا عمل جاری رکھنا ہے۔
امریکہ کے تازہ حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
اس سے قبل ایرانی وزارتِ صحت کے حکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا تھا کہ 16 جولائی کو صبح ساڑھے چھ بجے تک امریکی حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس دوران 38 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ادھر ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی بحریہ نے آپریشن لائٹننگ کے 13ویں مرحلے میں شمالی بحرہند میں ایک امریکی بحری جہاز کو ساحل سے ساحل تک مار کرنے والے کروز میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے کی وجہ سے مذکورہ بحری جہاز ایرانی فورسز کے آپریشنل علاقے سے ہٹ گیا۔
ابھی تک امریکی حکام نے اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور ممکنہ نقصان کی کوئی تفصیلات بھی جاری نہیں کی گئی ہیں۔
PNP
Comments are closed.