by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان اورعالمی منڈی میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

کراچی(پی این پی) پاکستان اور عالمی منڈی میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2400 روپےمہنگا ہوکر424236 روپے کا ہوگیا، دس گرام سونے کی قیمت 2057 روپے بڑھ کر 363714 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 41 روپےبڑھ کر 6070 روپےہوگئی، دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 24 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4018 ڈالر کا ہوگیا۔



PNP

Comments are closed.