کراچی(پی این پی) آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات منظور نہ ہونے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے آج رات 12 بجے سے ملک بھر کے تمام پٹرول پمپ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایسوسی ایشن کے مطابق وفاقی وزیرِ پٹرولیم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کسی مثبت نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، مارجنز میں اضافے اور روزانہ قیمتوں کے نفاذ سمیت اہم مطالبات پر اتفاق نہ ہونے کے باعث مذاکرات ناکام رہے۔
آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔
پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج اہم اجلاس بلا لیا، حکومت کے سامنے 3 مطالبات رکھ دیئے، مطالبات میں کہا گیا کہ پرافٹ مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 24 روپے کیا جائے۔
مطالبے میں مزید کہا گیا کہ آئل کمپنیوں کا پٹرولیم ڈیلرز کیلئے عائد کردہ کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہفتہ وار یا 15 دن میں تبدیل کی جائیں۔
وفاقی وزیر پٹرولیم اور چیئرمین اوگرا نے تینوں مطالبات پر 7 روز کی مہلت مانگ لی۔
PNP
Comments are closed.