by Rao Imran Suleman
Rao Nama

رحمت شاہ افغانستان ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

— فائل فوٹو

افغانستان کرکٹ بورڈ نے رحمت شاہ کو ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا کپتان مقرر کر دیا۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق رحمان اللّٰہ گرباز کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

مڈل آرڈر بلے باز رحمت شاہ کو حشمت اللّٰہ شاہدی کے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد کپتان مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے 55 ون ڈے میچز میں افغانستان ٹیم کی قیادت کی تھی۔

رحمت شاہ 2021ء سے نائب کپتان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ رحمت شاہ کا بطور کپتان پہلا اسائنمنٹ آئر لینڈ کے خلاف سیریز ہو گی۔

رحمت شاہ نے 2013ء میں بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا تھا اور وہ افغانستان کی جانب سے 128 ون ڈے اور 12 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔



PNP

Comments are closed.