بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر کو بڑا اعزاز مل گیا
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر انوپم کھیر کو فن و ثقافت کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں اشوکا ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا۔
انوپم کھیر نے اس اعزاز کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کے یادگار اعزازات میں سے ایک ہے، کیونکہ انہیں صرف اداکار ہی نہیں بلکہ پروڈیوسر، ہدایت کار، مصنف اور موٹیویشنل اسپیکر کے طور پر بھی سراہا گیا ہے۔
اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہر ایوارڈ صرف کامیابی کی علامت نہیں بلکہ ایک نئی ذمہ داری بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ آئندہ بھی دیانت داری، محنت اور عاجزی کے ساتھ اپنے فن اور کام کو جاری رکھیں گے۔
انوپم کھیر نے ایوارڈ دینے والے اداروں، چارلس والٹرز کونسل فار انوویشن اینڈ ریسرچ، ایسوسی ایشن آف انڈین بیوروکریٹس اور دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنی بھانجی ورندا کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا، جنہوں نے ان کی جانب سے تقریب میں ایوارڈ وصول کیا۔
PNP
Comments are closed.