لاہور میں آج بھی موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے باعث شہر میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہفتے کے روز بھی تیز بارش ہوئی، واسا کےمطابق سب سے زیادہ بارش سگیاں میں 143ملی میٹر، فرخ آباد میں 141، پانی والا تالاب میں 129، اپرمال 106 اور لکشمی چوک میں 94 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش سے ڈیوس روڈ، شادمان، شاہ جمال اور گورنر ہاؤس کے قریب اسکواش کمپلیکس سمیت کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
واسا حکام کے مطابق لارنس روڈ، چوک ناخدا، وارث روڈ، ظہوالہٰی روڈ،نابھا روڈ، کریم بلاک راوی روڈ، حاجی کیمپ، جی پی او چوک سمیت بیشتر نشیبی علاقوں سے پانی نکال دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کےمطابق بارش کے باعث گڑھی شاہو ریلوے کالونی میں چھت گرنے سے معین، اس کی اہلیہ نورین اور بیٹی فاطمہ جاں بحق اور دوسری بیٹی زخمی ہو گئی۔
جبکہ بیدیاں روڈ کے علاقے میں چھت گرنے سے اسلم، احسن اور ممتاز بی بی زخمی ہو گئے۔ فیروز پور روڈ پر شاداب کالونی میلاد چوک کے قریب بھی چھت گر نے سے 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لیسکو حکام کے مطابق بارش سے37 فیڈرز عارضی طور پر متاثر ہوئے جنہیں بحال کر دیا گیا۔
PNP
Comments are closed.