by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی کورنگی گودام چورنگی کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

کراچی (پی این پی) شہر قائد میں کورنگی گودام چورنگی کار شوروم کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لیجائی گئی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ اس کی عمر 25 سالہ کے قریب بتائی جاتی ہے۔

ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا حکم داد نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ٹریلر سے پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے ٹریلر سمیت فرار ہوگیا۔

تاہم پولیس متوفی کی شناخت اور حادثے کی مزید تحقیقات کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے ۔



PNP

Comments are closed.