by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ٹرمپ کا جاپانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر گفتگو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم ثناے تاکائیچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں چین سے متعلق اقتصادی اور سکیورٹی امور سمیت باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاپانی حکومت کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو تقریباً 20 منٹ جاری رہی۔ اس دوران صدر ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم کو چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

جاپانی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق گفتگو میں چین سے متعلق مختلف معاملات، اقتصادی امور بالخصوص اقتصادی سکیورٹی اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ثناے تاکائیچی نے بتایا کہ امریکی صدر نے چین کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ دونوں رہنماؤں نے جاپان اور امریکا کے درمیان تعاون کو مزید برقرار رکھنے اور خطے و دنیا میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا

PNP

Comments are closed.