کراچی (پی این پی) ایس ایچ او تھانہ اجمیر نگری فرخ ہاشمی کے مطابق موٹر سائیکل سوار افراد فائرنگ کرکے فرار ہوئے
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 5 بی 2 میں واقع پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دفتر پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ایدھی حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں واقع قادریہ اسکول کے قریب میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایدھی ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں کی شناخت 25 سالہ سہیل احمد اور 40 سالہ امان ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ اجمیر نگری فرخ ہاشمی کے مطابق موٹر سائیکل سوار افراد فائرنگ کرکے فرار ہوئے جبکہ فائرنگ کا واقعہ مبینہ طور پر آپسی جھگڑے کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عینی شاہدین نے فائرنگ میں ملوث شخص کی نشان دہی بھی کی ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداران نے واقعے کی نوعیت اور پس منظر کے حوالے سے فی الحال پولیس کو کوئی واضح مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش جاری ہے۔
PNP
Comments are closed.