ورلڈ کپ 2026 کی رنر اپ ارجنٹینا کو فیفا کے صدر کا لکھا گیا خط لیک ہوگیا
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کی جانب سے ارجنٹینا فٹ بال فیڈریشن کے صدر کلاڈیو تاپیا کو بھیجا گیا خط منظر عام پر آگیا۔
یہ خط ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فیفا اسپین کے خلاف فائنل میچ کے خاتمے پر گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی کی باضابطہ تحقیقات کر رہا ہے۔
اپنے خط میں جیانی انفینٹینو نے 19 جولائی 2026 کو کھیلے گئے فائنل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، ’ارجنٹینا نے اسپین کے خلاف ایک سنسنی خیز فائنل کے بعد فیفا ورلڈ کپ 2026 کا سلور میڈل حاصل کیا۔ میں ارجنٹائن فٹ بال کی اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘
انہوں نے یہ بھی لکھا، ’ارجنٹینا کی ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی اس ٹورنامنٹ کو یادگار بنانے کا سبب بنی۔ کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی کی محنت، پیشہ ورانہ انداز اور کھیل سے محبت ہی اس کامیابی کی بنیاد ہے۔‘
خیال رہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں اضافی وقت کے دوران اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد گراؤنڈ میں ماحول کشیدہ ہو گیا تھا، جہاں ہسپانوی ٹیم کی ٹرافی اٹھانے کی تقریب کے وقت ارجنٹینا کے زیادہ تر کھلاڑیوں نے پیٹھ موڑ لی تھی اور میچ کے بعد کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔ فیفا فی الوقت اس واقعے کی تفتیش کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے اختتام پر میڈل ہولڈرز ٹیموں کو فیفا کی جانب سے رسمی مبارکباد کے خطوط بھیجنا ایک روایت ہے۔
PNP
Comments are closed.