by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا مبینہ اغواء اہلخانہ کو 8 لاکھ تاوان کی کال موصول

کراچی (پی این پی) لاپتہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور 6 روز بعد بھی نہ مل سکا، مبینہ اغواء کاروں نے اہلخانہ سے 8 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق ڈرائیور کے مبینہ اغواء کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں آن لائن ٹیکسی کمپنی کے منیجر رضوان اللہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ ڈرائیور صدیق الرحمان 21 جولائی سے گاڑی سمیت لاپتہ  ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق صدیق الرحمان گاڑی کی فزیکل ویری فکیشن کیلیے بلدیہ کے علاقے سعید آباد گیا تھا، ڈرائیور کا موبائل فون مسلسل بند جا رہا ہے۔

تفتیشی پولیس افسر کے مطابق مدعی نے نامعلوم افراد کی جانب سے اغواء کیے جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں، لاپتہ  ڈرائیور اور گاڑی کی تلاش جاری ہے۔



PNP

Comments are closed.