by Rao Imran Suleman
Rao Nama

دانش اسکول سسٹم میں تعلیم مہنگی، 15 سال میں 40 ہزار بچے داخلہ لے سکے: وزیر تعلیم پنجاب

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ دانش اسکول سسٹم میں تعلیم بہت مہنگی ہے جس کے باعث 15 سال میں صرف 40 ہزار بچے داخلہ لے سکے، پنجاب میں کمپری ہنسیو اور پائلٹ اسکول بنے، وہ کہاں گئے؟ 

لاہور میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ پبلک پرائیویٹ فرق ختم کرنے کیلئے ہم پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کی طرف گئے۔ نواز شریف اسکول آف ایمینیس میں اب تک اوسطاً 112 فیصد داخلے ہوئے۔ 

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ہم نے سرکاری اسکولوں میں داخل 15 لاکھ گھوسٹ بچے نکالے، اس وقت صوبے کے 25 فیصد بچے اسکولوں سے محروم ہیں، ہائی اسکولوں میں پہنچ کر تعلیم چھوڑنے والے بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ آؤٹ سورس اسکولوں کو تعلیم سے محروم 5 فیصد بچوں کے داخلے کا ٹارگٹ دیا ہے۔



PNP

Comments are closed.