by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مصر میں بس حادثہ،16 افراد جاں بحق اور 28 زخمی

مصر کے صوبہ جنوبی سینا میں مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ جنوبی سینا کے ساحلی شہروں دہب اور نویبع کے درمیان شاہراہ پر پیش آیا۔ یہ خطہ مصر کے اہم سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے جہاں بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح آتے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 20 ایمبولینسز جائے حادثہ کی جانب روانہ کیں۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔

حکام کے مطابق حادثے کے فوری بعد واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ حادثے سے متعلق مزید تفصیلات بھی جمع کی جا رہی ہیں۔

PNP

Comments are closed.