by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سبی اور کوہلو میں زلزلے کے جھٹکے

—فائل فوٹو

بلوچستان کے اضلاع سبی اور کوہلو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی میں زلزلے کی شدت 4.2 جبکہ کوہلو میں 5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ سبی میں زلزلے کی گہرائی 42 کلومیٹر جبکہ کوہلو میں 18 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی میں زلزلے کا مرکز شہر کے 57 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

کوہلو میں زلزلے کا مرکز شہر کے 65 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔



PNP

Comments are closed.