ٹرمپ کی آخری رسومات میں ٹک ٹیکس بانٹنے کی ویڈیو وائرل
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک جنازے کی تقریب کے دوران نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو ٹک ٹیکس پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ واقعہ ریپبلکن رہنما لنڈسے گراہم کی آخری رسومات کے دوران پیش آیا، جہاں امریکی اور عالمی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ، جے ڈی وینس، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی بھی موجود تھے۔
Two hours into Lindsey Graham’s funeral, President Trump has started dealing Tic-Tacs to Vance and Bessent, giving them a laugh 😂
47 has looked into the camera multiple times, so he knows he’s being watched, but he doesn’t care 😆 pic.twitter.com/veUaOj68AN
— Nick Sortor (@nicksortor) July 28, 2026
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریب کے دوران ٹرمپ نے اپنی جیب سے ٹک ٹیکس کا پیکٹ نکالا اور اسے جے ڈی وینس اور اسکاٹ بیسنٹ کی جانب بڑھایا، جس پر دونوں نے مسکراتے ہوئے اسے قبول کیا۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بعض صارفین نے اسے ایک غیر متوقع اور دلچسپ لمحہ قرار دیا، جبکہ بعض نے جنازے جیسی سنجیدہ تقریب میں اس رویے پر حیرت کا اظہار کیا۔
چند سیکنڈ پر مشتمل یہ منظر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے اور صارفین کے درمیان بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔
PNP
Comments are closed.