by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: گاڑی سے 3 روز قبل ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں تین روز قبل گاڑی سے لاش ملنے کے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

گاڑی سے ملنے والی لاش قربان حسین کی تھی جس کے قتل کا مقدمہ سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا، اہل خانہ کے مطابق قربان پیر سے لاپتا تھا۔ 

مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ قربان حسین پیر کو کام پر گیا اور واپس نہیں آیا،  منگل کو پولیس نے سرجانی ٹاؤن سے لاش ملنے کی اطلاع دی، ہمیں کچھ نہیں معلوم قربان کو کس نے اغوا کیا اور کہاں قتل کیا؟

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ قربان علی کئی سال سے کراچی میں رہائش پذیر تھا، قانونی کارروائی کے بعد لاش آبائی علاقے مظفر گڑھ لے گئے، قربان کے اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔



PNP

Comments are closed.