آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں مہاجرین کی 3 نشستوں پر پولنگ 2 اگست کو ہو گی۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے مطابق ان نشستوں میں ایل اے 43 ویلی 4، ایل اے 44 ویلی 5 اور ایل اے 39 جموں 6 شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 43 ویلی 4 میں مجموعی طور پر 12 امیدوار، ایل اے 44 ویلی 5 میں 8 جبکہ ایل اے 39 جموں 6 میں 14 امیدوار میدان میں ہیں۔
ویلی 4 میں پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ، مسلم لیگ ن کے محمد یاسین لون اور آئی پی پی کے حمزہ مجید بزمی نمایاں امیدواروں میں شامل ہیں۔
ویلی 5 میں مسلم لیگ ن کے احمد رضا قادری، پیپلز پارٹی کے محمد راشد اسلام، جماعتِ اسلامی کے حنیف منظور ڈار اور مسلم کانفرنس کی مہر النساء مدِمقابل ہیں۔
جموں 6 میں پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان، مسلم لیگ ن کے راجہ محمد صدیق اور آئی پی پی کے محمد طاہر کھوکھر سمیت دیگر امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 43 ویلی 4 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3,346، ایل اے 44 ویلی 5 میں 6,996 جبکہ ایل اے 39 جموں 6 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 37,000 کے قریب ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 39 جموں 6 کے حلقے میں چکوال، جہلم، اٹک، پشاور اور تلہ گنگ شامل ہیں۔
پولنگ کے انتظامات کے تحت ایل اے 43 ویلی 4 میں 10، ایل اے 44 ویلی 5 میں 27 جبکہ ایل اے 39 جموں 6 میں 155 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
PNP
Comments are closed.