by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بھارتی کرکٹر اجنکیا رہانے کا تمام کرکٹ فارمیٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

—فائل فوٹو 

بھارتی بلے باز اجنکیا رہانے نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جس کے بعد ان کا بین الاقوامی، آئی پی ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کیریئر کا بھی اختتام ہو گیا۔

اجنکیا رہانے نے اپنے کیریئر میں بھارت کی جانب سے 85 ٹیسٹ، 90 ایک روزہ اور 20 ٹی 20 بین الاقوامی میچز کھیلے جبکہ تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 8000 سے زائد رنز اسکور کیے۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے آخری ٹیسٹ میچ 2023ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ایک روزہ میچ 2018ء میں انگلینڈ اور آخری ٹی 20 بین الاقوامی میچ 2016ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تھا۔

اجنکیا رہانے نے اپنی ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہر چیز کا ایک آغاز اور اختتام ہوتا ہے اور اب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا یہی درست وقت ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریٹائرمنٹ سے قبل اجنکیا انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی قیادت کر رہے تھے جبکہ ممبئی کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی باقاعدگی سے کھیل رہے تھے۔



PNP

Comments are closed.