by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بھارتی سپریم کورٹ نے مظاہرین پر پلیٹ گن کا استمعال درست قرار دیدیا، کاکروچز کا کراہت کا اظہار

 نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے طلبہ احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ غیر معمولی اور محدود حالات میں قانون کے مطابق پولیس پیلٹ گنز استعمال کر سکتی ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ ایسے تمام واقعات میں استعمال ہونے والی پیلٹ گنز اور فائر کیے گئے راؤنڈز کا مکمل ریکارڈ محفوظ رکھا جائے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔

 

سپریم کورٹ نے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے طلبہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

دوسری جانب احتجاج سے وابستہ بعض طلبہ گروپوں اور سیاسی حلقوں نے عدالتی فیصلے پر مایوسی اور شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مظاہرین کے حقوق کے لیے تشویشناک قرار دیا۔

عدالت کی جانب سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے طاقت کا استعمال صرف انتہائی ناگزیر حالات میں اور مقررہ ضابطہ کار کے مطابق کریں۔

PNP

Comments are closed.