بھارت میں اگلے ماہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے مگر بد قسمتی سے جنوبی افریقہ کے دو اہم کھلاڑی ایونٹ سے چند روز قبل انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر اینریچ نورکیا اور سیسانڈا مگالا ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے، کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے کھلاڑیوں کی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ اینڈائل فلک وایو اور لیزاڈ ولیمز کو ان کے متبادل کے طور پر ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ شروع ہونے میں 14 روز باقی ہیں لیکن پاکستان سمیت دنیا کی کئی ٹاپ ٹیموں کو کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل نے گھیر لیا ہے۔
جیسے جیسے ورلڈ کپ کا انعقاد قریب آ رہا ہے ویسے ویسے اس میں شریک ٹیموں کی مشکلات بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔
صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ میزبان بھارت سمیت دفاعی چیمپئن انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقی کی ٹیمیں بھی اپنے اہم کھلاڑیوں کی اس بڑے ایونٹ کے موقع پر انجریز سے پریشان ہیں اور ان کے میگا ایونٹ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔