سوشل میڈیا پر اپنے منفرد انداز میں کامیڈی اور سبق آموز ویڈیوز کے لیے مشہور ٹک ٹاکر خضر عمر کیخلاف مبینہ طور پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی اور ہاتھا پائی کرنے پر پنجاب کے شہر لیہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خضر عمر سوشل میڈیا پیجز پر مختلف مضوعات پر مبنی اپنا منفرد کونٹنٹ شیئر کرتے ہیں، فیس بک، یو ٹیوب اور ٹک ٹاک پر خضر عمر ملین ویوز حاصل کرتے ہیں اپنے ،ایکٹنگ کے ذریعے لوگوں ہنساتے ہیں اور سبق آموز کہانیاں بناتے ہیں۔
لیہ شہر کے تھانہ کوٹ سلطان میں مقدمہ درج ہونے کے بعد خضر عمر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ روپوش ہوگئے ہیں۔
پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ معروف ٹک ٹاکر اپنے بھائی رمضان کے ہمراہ ان کی سابقہ اہلیہ کے گھر کی دیوار پھلانگ کر لوہے کی سلاخوں کے ساتھ حملہ آور ہوئے اور اپنی سابقہ بھابھی کا سر پھاڑ دیا۔
ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کامیڈین خضر عمر اپنے بھائی کی بیٹی کو اٹھانے کے لیے آیا تھا جس سے اسکے بھائی رمضان کی کچھ عرصہ قبل گھریلو تنازعات کے بعد طلاق ہو گئی تھی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کا موقف ہے کہ خضر عمر اور دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جلد ہی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔