by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان میں بچوں میں ایچ آئی وی کے کیسز میں اضافہ، تعداد 7ہزار سے بڑھ گئی

لاہور( پی این پی)پاکستان میں ایچ آئی وی سے متاثر بچوں کی تعداد تقریباً ساڑھے 7ہزار تک پہنچ گئی۔

وفاقی وزارتِ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق ایچ آئی وی کے 62ہزار زیر علاج مریضوں میں بچوں کا تناسب تقریباً 12فیصد ہے۔اعداد و شمار کے مطابق سندھ بچوں میں ایچ آئی وی کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے،صوبے میں ایچ آئی وی سے متاثرہ تقریباً 4ہزار 200بچے رجسٹرڈ ہیں۔وفاقی حکومت نے یونیسیف،ورلڈ فوڈ پروگرام، ڈبلیو ایچ او اور نیوٹریشن انٹرنیشنل سے غذائی معاونت طلب کر لی۔

PNP

Comments are closed.