کراچی (پی این پی) سندھ حکومت نے ستمبر میں ای وی ٹیکسی سروس اور اکتوبر میں 50 ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ کا اجلاس ہوا جس میں انہیں مختلف منصوبوں کو پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں کراچی یونیورسٹی روڈ پر مکسڈ ٹریفک لائن کا ایک حصہ ستمبر میں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت نے رواں سال کے آخر سے مرحلہ وار ایک ہزار ای وی بسیں لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ لاڑکانہ تا قمبر اور قمبر تا شہداد کوٹ پیپلز بس سروس کے نئے روٹس بھی شروع کیے جائیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کے تمام ڈیپوز کی تعمیر مقررہ ٹائم لائن پر مکمل کی جائے، لاڑکانہ تا قمبر، قمبر تا شہداد کوٹ پیپلز بس سروس کے نئے روٹس جلد فعال کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی ای وی ٹیکسی سروس کا آغاز ستمبر میں کیا جائے گا، مرحلہ وار 1000 مزید الیکٹرک بسیں پبلک ٹرانسپورٹ نظام میں شامل کی جائیں گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ 50 نئی ڈبل ڈیکر بسیں اکتوبر میں کراچی پہنچ جائیں گی جس سے شہریوں کو جدید اور معیاری سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ کھپرا لائن سے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی، شہریوں کو جدید، محفوظ اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔
PNP
Comments are closed.