وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز عشائیہ دیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری عشائیے کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے ہیں، اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزراء میں امیر مقام، احسن اقبال اور رانا ثناء اللّٰہ موجود تھے۔
پی پی وفد میں راجا پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر عشائیے میں شریک تھے۔
عشائیے سے قبل پی پی چیئرمین کی سربراہی میں پارٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد صورتحال پر مشاورت کی گئی ہے۔
PNP
Comments are closed.