by Rao Imran Suleman
Rao Nama

محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد (پی این پی)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں موسم خشک، صبح اور رات کے اوقات میں خنکی برقرار رہنیکی توقع ہے۔بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، کوہستان اور کرم میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں رات کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں صبح کے وقت دھند اور اسموگ کا امکان ہے، مری اورگلیات میں مطلع جزوی ابر آلود، صبح اور رات کے اوقات میں سردی رہیگی۔

شمالی بلوچستان میں موسم سرد، کوئٹہ، چمن، پشین اور ژوب میں ہلکی بارش متوقع ہے، سندھ کیبیشترعلاقوں میں موسم خشک، جنوبی اضلاع میں دن کیوقت موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔شہر قائد میں آج بھی گرمی کا راج ہے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 5 نومبر کے بعد سے شہر میں مغربی ہواں کے باعث موسم بہتر ہونے کا امکان ہے۔

PNP

Comments are closed.