by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان

—فائل فوٹو

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 15 سے 30 اگست 2026ء تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ 

اسکواڈ میں وقار، محمد عبداللّٰہ، سفیان خان، معین شکیل، عبدالوحید اشرف رانا، عبدالحنان شاہد، زکریا حیات، ارشد لیاقت، عديل لطیف، احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ، حماد الدین انجم، عبدالرحمٰن، افراز، عمر مصطفیٰ، ابوبکر محمود، علی رضا، عبدالمتان اور محمد عماد شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ میں ٹیم مینجر محمد اویس قرنی، ہیڈ کوچ باب جوہان ویلڈ ہوف، اسسٹنٹ کوچز کرسٹوفر جان بوون، عدنان ذاکر اور ویڈیو انالسٹ اشرف سلطان ہوں گے۔

اس حوالے سے پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ ہرمن کروئس نیشنل کوچنگ ایڈوائزر ہیں، ان کا کام تمام ٹیموں کو دیکھنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہرمن کروئس ورلڈ کپ کے دوران ایڈوائزر کے طور پر وہاں موجود ہوں گے، جو دورانِ ورلڈ کپ کوچنگ میں مداخلت نہیں کریں گے۔



PNP

Comments are closed.