by Rao Imran Suleman
Rao Nama

انٹربینک میں ڈالر مزید ایک پیسہ سستا 277.45 روپے پر آگیا

کراچی (پی این پی) بدھ کے روز بھی پاکستانی روپے نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی معمولی برتری کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں اور ڈالر کی قدر مضبوط رہی۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ ایک پیسے کے معمولی اضافے کے ساتھ 277.45 روپے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز (منگل کو) ڈالر کی قیمت 277.46 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 مشرق وسطیٰ میں دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی نے خام تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا ہے جس سے عالمی سطح پر افراط زر (مہنگائی) کے خدشات ایک بار پھر سر اٹھانے لگے ہیں۔

6 اہم عالمی کرنسیوں (بشمول یورو اور ین) کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کو ناپنے والا ڈالر انڈیکس 99.67 پر مستحکم رہا۔

منگل کے روز قیمتوں میں 4 ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ دیکھنے کے بعد بدھ کو ابتدائی کاروباری اوقات میں خام تیل مزید مہنگا ہو گیا۔



PNP

Comments are closed.