by Rao Imran Suleman
Rao Nama

صوبے بنانے کا طریقہ آئین میں درج ہے، سسٹم کو ناکام کہنے والے ایک بار تھر گھوم لیں: وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ

کراچی(پی این پی )  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان کو زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے۔صوبے بنانے کا طریقہ آئین میں درج ہے، سسٹم کو ناکام کہنے والے ایک بار تھر گھوم لیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مائننگ ٹیکنیکل کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  یہ کانفرنس پاکستان کی تاریخ کی پہلی اور سنگ میل تقریب ہے، کانفرنس میں انڈسٹری، اکیڈمیا اور ٹیکنالوجی کے3 اہم ستون یکجا ہوئے ہیں، کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی بہترین طریقوں سے سیکھنا اور جدت لانا ہے۔ پاکستان بے پناہ معدنی دولت سےمالا مال ہے مگر زیادہ صلاحیتیں تاحال ادھوری ہیں، معدنیات کے شعبے کی بہتری کے لیے سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور بہتر پالیسی ماحول ناگزیر ہے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ  نے کہا کہ صوبے بنانے کا طریقہ آئین میں درج ہے، سسٹم کو ناکام کہنے والے ایک بار تھر گھوم لیں۔2008 میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا جدید مائننگ فریم ورک متعارف کرایا، تھر کول میں اس وقت 2 بڑے بلاکس پیداوار دے رہے ہیں، تھر کے یہ دونوں بلاکس اس وقت تقریباً 2640 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، تھر کول سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو 3 ہزار میگاواٹ تک بڑھائیں گے۔تھر کے بلاکس سے سالانہ 15 ملین ٹن سے زائد کوئلہ پیدا کیا جا رہا ہے، مقامی کوئلےسے ملک کو سالانہ 1.5 ارب ڈالرکے متبادل ایندھن کی بچت ہورہی ہے۔



PNP

Comments are closed.