by Rao Imran Suleman
Rao Nama

موساد سے تعلق اور احتجاج میں ملوث ہونے کا الزام، ایران میں 30 افراد گرفتار

تہران:ایران کی وزارتِ اطلاعات نے 21 افراد کو موساد سے تعلق اور 4 افراد کو مسلح گروہوں سے روابط کے الزام میں گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسنا کے مطابق صوبہ کرمان کے محکمۂ اطلاعات نے بتایا کہ جنوری 2026 کے احتجاجی مظاہروں میں ملوث 5 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے گذشتہ روز کہا تھا کہ 18 مارچ سے اب تک ایران میں قومی سلامتی سے متعلق الزامات کے تحت کم از کم 56 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔

وولکر ترک کے مطابق ایرانی حکام کے سرکاری بیانات کی بنیاد پر سزائے موت پانے والے 27 افراد کے مقدمات کا تعلق جنوری کے احتجاجی مظاہروں سے تھا۔

اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد ایران میں سزائے موت کے احکامات جاری کرنے اور ان پر عمل درآمد کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

PNP

Comments are closed.