by Rao Imran Suleman
Rao Nama

براڈ پیک حادثہ: 8 لاشیں مل گئیں، ایک تک رسائی مشکل، 2 کی تلاش جاری: صدر الپائن کلب

فوٹو: فائل

صدر الپائن کلب نے کہا ہے کہ براڈ پیک کی تاریخ کا بہت بڑا حادثہ پیش آیا، 9 لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری ہے۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر الپائن کلب کا کہنا تھا کہ پہلے دن دو افراد کی لاشیں نکالی گئیں اور تیسرے کے کچھ جسمانی اعضا برآمد ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے دن نیپال سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اور عمانی خاتون کی لاشیں نکالی گئیں۔ پاک فوج نے ہیلی کاپٹر مہیا کیے اور پانچ لاشیں منتقل کی گئیں۔

صدر الپائن کلب آف پاکستان نے کہا کہ آج 4 نیپالی کوہ پیماؤں اور ایک چینی کوہ پیما کی لاشیں منتقل کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اور کوہ پیما کی لاش کی شناخت ہوئی مگر وہ ناقابلِ رسائی علاقے میں تھی جبکہ دیگر 2 کوہ پیماؤں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔



PNP

Comments are closed.