by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ مجموعی ذخائر 22 ارب 47 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے

کراچی (پی این پی) ملکی زرمبادلہ ذخائر جولائی کے آخری کاروباری ہفتے میں سوا تین کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق اس اضافے سے 31 جولائی تک تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 47 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک کروڑ 31 لاکھ ڈالر اضافے سے 17 ارب 4 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 94 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 43 کروڑ ڈالر رہے۔



PNP

Comments are closed.