کراچی(پی این پی) مفتی اعظم پاکستان اور معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق مفتی تقی عثما نی اپنے پیغام میں اس معاہدے کو پوری مسلم دنیا کے لیے خوشی اور اطمینان کا باعث قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان یہ تاریخی معاہدہ باہمی دفاع، تعاون اور یکجہتی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
انہوں نے خصوصی طور پر اس امر کو باعثِ سعادت قرار دیا کہ یہ معاہدہ بیت اللہ کے قرب میں مکہ مکرمہ میں طے پایا۔
مفتی تقی عثمانی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کی حکومتوں کو اس اہم پیش رفت پر مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس معاہدے کو مسلم امہ کے اتحاد، باہمی اعتماد اور مشترکہ سلامتی کے استحکام کا ذریعہ بنائے۔
PNP
Comments are closed.