اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
اسلام آباد(پی این پی)اٹک میں قبرستان سے برآمد ہونے والی 3 سالہ بچے کی لاش کے معاملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پولیس نے بچے کے قتل کے الزام میں اس کے والد کو گرفتار کرلیا ہے اور واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم چند روز قبل ہی جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ وہ اپنی دو بیویوں کے قتل کے مقدمات میں گرفتار رہ چکا ہے۔حکام کے مطابق مقتول بچہ اپنی والدہ کے قتل کے بعد نانی کے گھر رہائش پذیر تھا۔ مبینہ طور پر بچے کا والد کسی بہانے سے اسے اپنے ساتھ لے گیا،
جہاں اس نے بچے کو قتل کرنے کے بعد لاش قبرستان میں پھینک دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم سے تفتیش کے دوران قتل کے محرکات سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
PNP
Comments are closed.