جوہانسبرگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے ساتھ آزاد تجارتی نظام کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کی اصلاحات کی حمایت جاری رکھے گا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے یہ بات جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی مرکز جوہانسبرگ میں گروپ 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ڈبلیو ٹی او کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو ایویلا سے ملاقات کے دوران کہی۔
ملاقات کے دوران وانگ یی نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کا بانی رکن اور موجودہ بین الاقوامی نظام کا مستقل محافظ ہونے کے ناطے حقیقی کثیرجہتی نظام کی پیروی کرتا ہے اور اقوام متحدہ کے ساتھ بین الاقوامی نظام اور عالمی تجارتی تنظیم کے ساتھ آزاد تجارتی نظام دونوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اگرچہ آج علیحدگی پسندی اور تحفظ پسندی رائج ہے لیکن معاشی عالمگیریت کا رجحان ناقابل تنسیخ ہے۔ لہٰذا تمام فریقوں کو عالمی اقتصادی بحالی کو تیز کرتے ہوئے تجارتی آزادی اور سہولت کاری کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ چین عالمی تجارتی تنظیم میں اصلاحات کو آگے بڑھانے، عالمی جنوب کے ملکوں کی آواز سننے اور وقت کے ترقی پسند رجحانات کے ساتھ قدم ملاکر چلنے میں ڈائریکٹر جنرل کی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین ایک ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے اپنے موقف پر قائم ہے لیکن وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتا۔ ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے رہیں گے اور ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔
ڈبلیو ٹی او کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو ایویلا نے کہا کہ دنیا میں افراتفری کے درمیان چین نے درست سمت میں پیشرفت کی ہے، اقوام متحدہ کے غربت میں کمی کا ہدف مقررہ وقت سے پہلے حاصل کرلیا ہے، صنعت کاری میں تیزی سے ترقی کی ہے اور تعلیم میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی کامیابی نے دوسرے ترقی پذیر ممالک کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم کثیرجہتی طریقہ کار کے اندر بات چیت اور مشاورت کے ذریعے تجارتی تنازعات کو پختہ اور منطقی انداز میں حل کرنے کے چین کے عزم کو سراہتا ہے۔ عالمی تجارتی تنظیم اصلاحات کو فروغ دینے کے لئے چین کی طرف سے مضبوط حمایت حاصل کرنے کی بھی امید رکھتی ہے۔
Trending
- عامر خان کی تیسری شادی پر شیکھر سمن نے کیا کہا؟ تبصرہ وائرل
- ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی، صوبائی وزیر کا کارروائی کا اعلان
- توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کیس؛ ریحان طارق کے حق میں علماء کے فتوے پیش کردیئے گئے
- مائیکل جیکسن کی بایوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرلیا
- ‘اسٹار وار: دی مینڈلورین اینڈ گروگو’ کو خصوصی بونس مواد کے ساتھ ہوم ریلیز کی تاریخ ملتی ہے۔
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
- کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔