by Rao Imran Suleman
Rao Nama

باراتیوں سے بھرا لوڈر رکشہ کینال میں گر گیا، 3 لاشیں نکال لی گئیں

کوٹ ادو(پی این پی)کوٹ ادو میں باراتیوں سے بھرا ہوا لوڈر رکشہ بے قابو ہوکر مظفرگڑھ کینال میں گر گیا،

تین افراد کی لاشیں نکال کی گئیں جبکہ گیارہ افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ ڈی پی او کوٹ ادو منصور قمر کے مطابق رکشے میں سوار ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد شادی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران کچے راستے پر اوور لوڈڈ رکشہ بے قابو ہوکر مظفرگڑھ کینال میں جا گرا۔اہل خانہ کے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق رکشے میں 26 افراد سوار تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، 12 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ـ

PNP

Comments are closed.