ٹرمپ نے امریکا کو غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں دھکیل دیا: چک شومر
واشنگٹن: امریکی سینیٹر چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے حوالے سے پالیسی پر ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے بیان میں چک شومر نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا کو ایک ایسی جنگ میں دھکیل دیا ہے جو غیر ضروری اور خطرناک ہے، جبکہ اس صورتحال کے باعث امریکی فوجیوں کی جانیں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
سینیٹر شومر نے کہا کہ کانگریس کو اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے جنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایرانی خطرات اور ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے سینیٹ کو فوری طور پر بریفنگ دی جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کو ترکیہ سے بحفاظت روانہ کرنے کے لیے کیے گئے غیر معمولی اقدامات کے بارے میں کانگریس کو مکمل معلومات فراہم کی جانی چاہئیں۔
چک شومر کے مطابق امریکی اہلکاروں کو درپیش خطرات اور ملک کو لاحق ممکنہ سیکیورٹی خدشات سے کانگریس کو آگاہ رکھنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس کو اندھیرے میں رکھنا ناقابل قبول ہے اور ارکان کو اس سنگین صورتحال کے بارے میں معلومات میڈیا رپورٹس کے ذریعے ملیں۔
انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں انتظامیہ کو کانگریس کو اعتماد میں لے کر تمام اہم معلومات فراہم کرنی چاہئیں۔
PNP
Comments are closed.