by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ولیکا ہسپتال میں زیرعلاج بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے  کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

کراچی(پی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے ولیکا ہسپتال میں زیرعلاج بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے کے معاملےپر کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس عدنان الکریم میمن نے کہاکہ یہ زندگی اور عوامی صحت سے متعلق ذمہ داریوں کا معاملہ ہے،عدالت نے کہاکہ کمیٹی مریضوں میں ایچ آئی وی کی منتقلی کے شواہد کا جائزہ لے گی،کمیٹی سرنجوں کی خریداری، سٹوریج اور استعمال کا ریکارڈ دیکھے گی،عدالت نے کہاکہ نرسنگ، ٹیکنکل و انتظامی افسران کی ذمہ داری کا تعین کیا جائے،کمیٹی 2ماہ میں اپنی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی، متاثرہ بچوں کے تمام طبی اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے، سکیورٹی انچارج و متعلقہ افسران واقعے پر وضاحت پیش کریں۔



PNP

Comments are closed.