by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد

فائل فوٹو

پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور پاکستان میں امریکی سفارتی مشن نے پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قیام کے بعد اسے تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں امریکا بھی شامل تھا۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق گزشتہ 80 برسوں میں پاکستان اور امریکا کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔

امریکی ناظم الامور نے کہا کہ یومِ آزادی منانے والے تمام پاکستانیوں اور پاکستان کے دوستوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشی اور خوشحالی کی نیک تمنائیں ہیں۔



PNP

Comments are closed.