by Rao Imran Suleman
Rao Nama

شیخوپورہ: پولیس کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں ملزمان فیاض بٹ اور ریحان بٹ ہلاک، مقدمہ درج

شیخوپورہ میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان فیاض بٹ اور ریحان بٹ ہلاک ہوگئے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ مرید کے میں درج کرلیا گیا۔

ہلاک ملزمان لاہور میں 3 پولیس اہل کاروں کو شہید اور 3 کو زخمی کر کے فرار ہوئے تھے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، بارودی مواد رکھنے، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق 3 مسلح ملزمان عبدالحفیظ نامی شہری کے گھر داخل ہوئے اور فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا، ملزمان نے عبدالحفیظ کی اہلیہ اور 3 بچوں کو یرغمال بنا رکھا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے مکان کو گھیرے میں لے کر ملزمان کو ہتھیار ڈالنے اور سرینڈر کرنے کا اعلان کیا۔

ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

مقدمے کے متن کے مطابق فائرنگ رُکنے پر دیکھا تو گھر کے صحن میں 2 لاشیں پڑی تھیں اور ان کے ساتھ اسلحہ بھی پڑا تھا، ہلاک ملزمان کی شناخت فیاض بٹ اور ریحان بٹ کے نام سے ہوئی۔



PNP

Comments are closed.