Russian President Vladimir Putin gives a televised address to mark the one-year anniversary of the declared annexation of the Russian-controlled territories of four Ukraine’s Donetsk, Luhansk, Kherson and Zaporizhzhia regions, after holding what Russian authorities called referendums that were condemned by Kyiv and governments worldwide, in Moscow, Russia, in this picture released September 30, 2023. Sputnik/Mikhail Metzel/Pool via REUTERS ATTENTION EDITORS – THIS IMAGE WAS PROVIDED BY A THIRD PARTY.
اسلام آباد: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے جذبہ خیرسگالی کا اظہار کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشحالی اور کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششوں نے اہم نتائج دیے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان تعلقات دوستانہ بنیادوں پر کامیابی سے فروغ پا رہے ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کے ساتھ علاقائی و عالمی مسائل پر بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔
صدر پوٹن نے انسداد دہشت گردی اور افغانستان سے متعلق امور سمیت متعدد علاقائی معاملات میں پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ روس اور پاکستان عالمی سطح پر اہم معاملات میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انھوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ روس اور پاکستان اپنے عوام کے مفاد میں دوطرفہ شراکت داری کے تمام شعبوں کو مزید مضبوط تر بنائیں گے۔ سیاسی، تجارتی، اقتصادی، انسانی اور دیگر شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون جاری ہے۔
خیال رہے کہ روس اور پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم سمیت مختلف کثیرالجہتی فورمز پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ روسی سفارتخانے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان عالمی ایجنڈے کے کئی معاملات پر مؤقف میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
PNP
Comments are closed.