کراچی ( پی این پی )ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے ہو گیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کمی کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالرز کم ہو کر 4375 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔
PNP
Comments are closed.