کراچی (پی این پی) کراچی میں خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے والے اوباش ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی کے تھانہ تیموریہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے شہریوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ جس پر پولیس نے سراغ لگا کر فوری کارروائی کرتے ہوئے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کو شکایت موصول ہوئی کہ ایک نامعلوم شخص خواتین سے سڑک پر نازیبا حرکات کے بعد موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت محمد عمران کے نام سے ہوئی جس کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
ملزم نے دوران حراست پولیس کو بیان دیا کہ خاتون کو ہاتھ غلطی سے لگا تھا اور وہ آئندہ بہت احتیاط کرے گا۔ ساتھ ہی اُس نے یہ بھی کہا کہ آئندہ میں ہر لڑکی اور خاتون کو اپنی ماں بہن کی طرح سمجھوں گا۔
PNP
Comments are closed.