لاہور ریس کلب میں گھڑ دوڑ کا انعقاد، کلاسیک مسٹری اور اعوان چوائس کامیاب
جشن آزادی کے سلسلے میں لاہور ریس کلب میں گھڑ دوڑ کا انعقاد کیا گیا مجموعی طور طور پر پانچ ریسز ہوئیں، جشن آزادی کپ میں کلاسیک مسٹری اور انڈیپنڈنس کپ میں اعوان چوائس نے کامیابی حاصل کی۔
لاہور کے گرم اور حبس زدہ موسم میں گھڑ دوڑ کا انعقاد فلڈ لائٹس میں کیا گیا نائٹ ریسز دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد لاہور ریس کلب میں موجود تھی گرم موسم کے باوجود معیاری ریسز شائقین کو دیکھنے کو ملیں۔
جشن آزادی کپ میں کلاسیک مسٹری نے میدان مارا جبکہ بی اے مین نے دوسری اور بیلٹریکس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
انڈیپنڈنس کپ میں اعوان چوائس نے کامیابی حاصل کی، جلسہ کی دوسری اور پاکیزہ کی تیسری پوزیشن رہی۔
جشن آزادی ریسز کے موقع پر پہلی ریس پرنسز عروج نے جیتی، لیڈی سیرینا نے دوسری اور تہران شان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
دوسری ریس ویک اپ نے جیتی سوسج گو کی دوسری اور غزل کی تیسری پوزیشن رہی۔
جشن آزادی کی آخری ریس راجہ دی گریٹ نے جیتی زینا نے دوسری اور ٹرو مائی لو کی تیسری پوزیشن رہی۔
PNP
Comments are closed.