by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں ختم نبوت چوک کا افتتاح، ایسے کام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جنہیں آنیوالی نسلیں بھی یاد رکھیں: مرتضیٰ وہاب

 کراچی ( پی این پی ) میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےکراچی کے علاقے صدر  میں ختم نبوت چوک کا افتتاح کردیا۔

صدر میں ختم نبوت چوک کا افتتاح میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبد اللہ مراد اور سٹی کونسل کے اراکین کے ہمراہ کیا۔ میئر کراچی نے گزشتہ ماہ ریگل چوک صدر کا نام تبدیل کرکےختم نبوت چوک رکھنےکا اعلان کیا تھا۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئرکراچی نے کہا ’’ ختم نبوت چوک شہر کی مذہبی شناخت کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے، کراچی نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے۔ میئرکا عہدہ آنے جانے والی چیز ہے،مرتے دم تک عاشق رسول ﷺ رہیں گے۔شہر میں ایسے کام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جنہیں آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں۔‘‘



PNP

Comments are closed.