سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر حوثیوں کے ڈرون حملے
صنعا: یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں ایئرپورٹ اور سرکاری تیل کمپنی آرامکو کی ایک تنصیب پر ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا کہ نجران ایئرپورٹ اور آرامکو کی تنصیب کو الگ الگ ڈرونز کے ذریعے انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا گیا۔
ان کے مطابق پہلا حملہ نجران ایئرپورٹ پر ایک حساس سعودی ہدف کے خلاف کیا گیا، جبکہ دوسری کارروائی میں نجران میں آرامکو کی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔
حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ دونوں حملوں میں اہداف حاصل کرلیے گئے، تاہم انہوں نے ہلاکتوں، زخمیوں یا مالی نقصان کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
سعودی عرب کی جانب سے حوثی ترجمان کے دعوے کی فوری طور پر تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، اس لیے حملوں سے ہونے والے ممکنہ نقصان کے بارے میں فی الحال حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں۔
حوثیوں کے حملوں کے دعوے سے کچھ دیر قبل ایران کے پاسداران انقلاب نے سعودی عرب کو خبردار کیا تھا کہ وہ یمن کے حوثیوں کو قابو کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے ایرانی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب یمن اور انصار اللہ کو قابو نہیں کرسکتا اور نہ ہی ان کے حملوں سے محفوظ رہ سکے گا۔
PNP
Comments are closed.