بانی پی ٹی آئی اسپتال کیلئے جیل سے روانہ ہوئے مگر سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہوسکی، طارق فضل چوہدری
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے اسپتال کے لیے روانہ ہوئے مگر سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ہوسکی۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تاثر دیا گیا کہ شاید پہلی بار بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے اسپتال لایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 6 ماہ میں 6 بار بانی پی ٹی آئی کو معائنے کے لیے پمز اسپتال لایا گیا، دوسری طرف شفا انٹرنیشنل کے باہر سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انتظامیہ، آئی جی پولیس اور باقی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا، بانی جیل سے روانہ ہوئے مگر سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ہوسکی تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں ان کی پارٹی کے لوگ اور میڈیا کے لوگ بھی موجود تھے۔
طارق فضل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظربانی پی ٹی آئی کو پمز لایا گیا اور شفا انٹرنیشنل کے ڈاکٹرز کو بھی پمز لایا گیا۔
PNP
Comments are closed.