کراچی (پی این پی) شہر قائد میں خواتین اور بچیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام نہ ہوسکی اور اس بار مدرسے کی باپردہ طالبہ کیساتھ سرعام نازیبا حرکت کی گئی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود میں باپردہ طالبا کو موٹرسائیکل پر سوار اوباش نے ہراساں کیا اور غیر اخلاقی حرکت کر کے فرار ہوگیا۔
اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس کے مطابق افسوسناک واقعہ 15 ستمبر کی صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا جبکہ لڑکی مدرسے جانے کے لئے گلی سے گزر رہی تھی۔
اس دوران بائیک سوار شخص شخص نے لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر انہیں ملزم کے حوالے سے کوئی معلومات ہوں تو وہ تھانہ سرجانی ٹاؤن یا پولیس ہلیپ لائن 15 پر دیں۔
PNP
Comments are closed.