by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لیڈز ٹیسٹ کے بہترین کھلاڑی اولی رابنسن نے پاکستان کیخلاف بڑی فتح کے بعد کیا کہا؟

انگلش بولر اولی رابنسن نے کہا ہے کہ امید ہے اگلے ٹیسٹ میں بھی اچھی بولنگ کروں گا۔

لیڈز ٹیسٹ میں 8 وکٹ لینے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے اولی رابنسن نے کہا کہ دوسری اننگز میں وکٹ تھوڑا سلو ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کی لائن اور لینتھ پربولنگ کروں جس میں کامیابی ملی، امید ہے اگلے ٹیسٹ میں بھی اچھی بولنگ کروں گا۔

میچ میں فتح کے بعد کپتان جو روٹ نے کہا کہ ہم نے مخالف ٹیم کو دباؤ میں رکھا، جس طرح بولرز نے بولنگ کی وہ قابل تعریف ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے پاکستانی بیٹنگ کے سامنے کنٹرول کے ساتھ بولنگ کی۔



PNP

Comments are closed.