برطانوی میڈیا نے انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ٹیم کو دباؤ میں لینے کےلیے روایتی انداز اپنایا، انگلش میڈیا نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو 50 برسوں میں کمزور ترین ٹیم قرار دے دیا ہے۔
برطانوی میڈیا نے لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ، بو لنگ اور فیلڈنگ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی کمزور ترین ٹیم ہے، نصف صدی میں اس سے کمزور ٹیم نہیں دیکھی۔
ماضی میں اگر پاکستان اسکواڈ اچھا نہیں ہوتا تھا لیکن پاکستان کی الیون شاندار کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی تھی۔
لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ انتہائی ناقص رہی، آخری آٹھ وکٹیں صرف 74 رنز پر گر گئیں۔
سابق عظیم پاکستانی بیٹرز کے مقابلے میں موجودہ بیٹنگ کا معیار نمایاں طور پر گرا ہے اور فاسٹ بولنگ میں رفتار اور معیار دونوں میں واضح کمی نظر آئی۔
ہیڈنگلے کی خشک اور کریک والی پچ پر بھی پاکستانی فاسٹ بولرز انگلش بلے بازوں کو پریشان نہ کر سکے، فیلڈنگ کے دوران متعدد مس فیلڈنگ اور کیچز ڈراپ ہوئے۔
PNP
Comments are closed.