by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وفاقی پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

اسلام آباد(پی این پی)وفاقی پولیس کے ایک اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ ہمک کی حدود میں پیش آیا جب کہ خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت حسن رضا کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی اور ضروری کارروائی کے بعد پولی کلینک ہسپتال منتقل کردی۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں اور واقعے سے متعلق دیگر شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

PNP

Comments are closed.